کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے والے نقیب اللہ کیس کے گواہ غیر محفوظ ہوگئے۔
مدعی مقدمہ نے عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ استغاثہ کے گواہان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، عدالت نے مرکزی ملزم رائو انوار کی سب جیل منتقلی اور جیل میں بی کلاس کی فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت نو جون تک ملتوی۔












