پشاور دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

0
1344

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ہونے والے دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہولت کاروں نے حملہ آور سے کوچہ رسالدار کے قریب بات کی، پھر تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی طرف واپس گئے۔ کچھ دیر بعد ایک دہشت گرد اکیلے واپس آیا اور حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی طرف سے آج مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں سول سوسائٹی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY