فرانس میں غیر ضروری باہر نکلنے والوں پر 135 یوروز (157 ڈالرز) جرمانہ ہو گا

0
571

فرانس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جمعے سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ رواں سال یکم دسمبر تک ہو گا۔ جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

فرانس کے وزیر اعظم جین کیسٹیکس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ صرف ورزش کرنے کے لیے اپنے گھروں سے ایک کلو میٹر دور تک صرف ایک گھنٹے کے لیے نکل سکیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو باہر نکلنے سے متعلق دستاویزات دکھانی ہوں گی۔ بصورت دیگر انہیں 135 یوروز (157 ڈالرز) جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

دوسری طرف فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری، پہلی لہر کی نسبت زیادہ مہلک ہو سکتی ہے۔

امریکہ کی ‘جان ہاپکنز یونیورسٹی’ کے مطابق فرانس میں اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جب کہ 36 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY