پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید باضابطہ طور پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
’میرے پاس تم ہو‘ جیسے مقبول ڈرامے کے اداکار نے اس پلیٹ فارم پر بطور تصدیق شدہ اکاؤٹ انٹری دی ہے جس کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50000سے تجاوز کرگئی ہے۔
51 سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اپنے تاثرات بتائے ہوئے کہا کہ ‘بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اور مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ ہے کہ اس نے پورے ملک کو تفریح کے ذریعے یکجا کر دیا ہے’۔













