موبائل فون جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے۔

0
202

امریکا کے ماہرین نے ایک ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے اسمارٹ فون کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے لیکن موبائل فون کی بیٹری جلد ختم ہونا ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے۔

تاہم ماہرین نے اب اس کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقاتی ٹیم نے ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے جب کہ یہ موبائل فون ہوا اور ریڈیو کی لہروں سے توانائی حاصل کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر بیٹری کے چلنے والے موبائل فون کے لیے ’بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے ذریعے فضا میں پہلے سے موجود ریڈیو کے سگنلز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

ابھی تک اس فون کو عوامی استعمال کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY