وفاقی دارالحکومت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کو حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے عملے کے 5 ارکان کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔
ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نجیب درانی کی جانب سے پمز ہسپتال کو لکھے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے عملے کی قبر کشائی کرکے اس بات کی جانچ کی جائے کہ آیا ان میں سے کسی نے کسی قسم کی نشہ آور ادویات کا استعمال تو نہیں کیا تھا۔
پمز ہسپتال کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ قبر کشائی کی تفصیلات ضوابط میں شامل ہیں۔












