پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے پرتھ میں پریکٹس کی، انجری کا شکار اظہر علی بھی ٹریننگ میں موجود تھے۔

ٹیم منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ اظہر علی تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے، تاہم امید ہے آخری دو ایک روزہ میچز کے لیے وہ فٹ ہوجائیں گے، جبکہ سرفراز احمد بھی بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کرچکے ہیں۔

پریکٹس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز اچھی فارم میں ہیں اور ان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے، جبکہ تیسرے ون ڈے میں مچل اسٹارک کی کمی محسوس کریں گے۔

پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں، امید ہے تیسرے ون ڈے میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY