پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس نے 88 رنز سے میچ جیت لیا۔

پاکستان کی اننگز
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان 8 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 79 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 109 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد شاداب 5، افتخار بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سودھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16، شاہین ایک، فہیم اشرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے میتھیو ہینری کی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے اپنے تیسرے اوور کی پانچویں، چھٹی اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لی۔

ہینری نے شاداب خان ،افتخار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آؤٹ کیا۔ ایڈم میل اور بین لسٹر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY