امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
اے بی سی ٹی وی کے پروگرام ‘دِس ویک’ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ تھینکس گیونگ کی حالیہ چھٹی کے بعد ہمیں کرونا وائرس کی شرح میں اضافے کا سامنا ہو گا۔
ڈاکٹر فاؤچی نے ایسے موقع پر خبردار کیا ہے جب امریکہ میں صرف نومبر میں 40 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً نصف تعداد زیادہ ہے۔
امریکہ میں ماہِ اکتوبر میں لگ بھگ 19 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا سے اب تک لگ بھگ دو لاکھ 67 ہزار اموات اور ایک کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔












