قسط 105
مولا میں گواہی دیتا ہوں
کہ
آپ نے نماز کو قائم کیا
بڑی زبردست زکوت دی
نیکیوں کا حکم دیا، برائیوں اور سرکشی سے روکا
آپ نے خدا کی اطاعت کی کبھی اس کی نافرمانی نہیں کی
آپ نے اپنا رابطہ خدا سے قائم رکھا اور اس کو انتہائی خوش رکھا
آپ ہمیشہ خدا کی نا فرمانی سے ڈرے
آپ کی نظر ہمیشہ اس کی طرف رہی،
آپ نے ہمیشہ اس کی رضا کو پسند کیا ، اس کی آواز پر لبیک کہی
آپ نے سنتِ خدا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قائم کیا
اور
فتنوں کی آگ کو بجھایا
دوسروں کو راہ حق کی طرف بلایا
حق کے راستوں کو اجاگر کرکے دکھایا
اور
خدا کی راہ میں
جو
جہاد کا حق تھا اسے پورا کردیا
آپ خدا کے مطیع رہے، اور اپنے جد محمد مصطفی (ص) کے پیرو رہے
آپ اپنے باپ کے تابع فرمان رہے، اور اپنے بھائی حسن (ع) کی وصیت کو جلد پورا کیا
آپ ہیں ستونِ دین کو بلند کرنے والے
سرکشی کی بنیادوں کو کھودینے والے
اور سرکشوں کے سروں کو ضرب نیزہ و شمشیر سے کچل دینے والے
امت پیغمبر کو نصیحت کرنے والے
موت کے بھنور میں تیرنے والے
اہل فسق وفجور کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے
خدا کی حجتوں کے ساتھ قائم رہنے والے
اسلام اور مسلمین کے لئے دل میں رحم رکھنے والے
حق کی نصرت کرنے والے
سخت آزمائش کے وقت صبر کرنے والے
دین کی حفاظت کرنے والے
دین پر حملہ کرنے والوں کا منہ پھیردینے والے
آپ ہدایت کی حفاظت اور نصرت کرتے رہے
عدل وانصاف کی نشر و اشاعت کرتے رہے
دین کی نصرت وحمایت کرتے رہے
اور
دین کی حقارت کرنے والوں کی روک ٹوک اور ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہے
آپ طاقتور سے کمزور کا حق دلاتے تھے
اور حکم میں طاقتور اور کمزور کو برابر رکھتے تھے
آپ یتیموں کی بہار تھے
مخلوق کے لئے پناہ گاہ تھے،
اسلام کی عزت تھ
، آپ کے پاس احکام الہی کا سرمایہ تھا
آپ حاجتمندوں کو گرانقدر عطیہ دینے کا عزم کئے ہوئے تھے
اپنے جد امجد اور پدرِ نامدار کے طریقوں پر چلنے والے،
اور
اپنے بھائی کی طرح امر خیر کی ہدایت فرمانے والے
اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے والے
پسندیدہ خو بو رکھنے والے
صاحب اوصاف حمیدہ آپ کی سخاوت اظہر من الشمس
آپ پردہ شب میں تہجد گزار
آپ کا ہر طریقہ مضبوط و درست،
آپ کی ہر عادت بزرگانہ شان کی حامل
آپ کی ہر سبقت عظیم الشان
آپ کا نسب انتہائی بلند، آپ کے کمالات انتہائی اونچائی پر
آپ کا ہر مرتبہ بلندتر، آپ کے فضائل بہت ہی زیادہ
آپ کے خصائل سب پسندیدہ، آپ کی بخششیں نہایت قیمتی
آپ صاحبِ علم، راہ حق پر گامزن، خدا کی طرف مائل
سخی عزم کے طاقتور، صاحبِ علم، امامِ امت، گواہ حقانیت
ملت کے لئے دردمند، خدا سے لو لگائے ہوئے
ہر صاحبِ دل کے محبوب، خدا کے غضب سے ڈرنے والے
جاری ہے













