جرمنی میں عام انتخابات 24 ستمبر کو منعقد ہو سکتے ہیں۔
جرمن کابینہ نےگزشتہ روز ہونے والے اپنے اجلاس میں اس تاریخ پر اتفاق کیا ہے اور اب یہ تجویز صدر یوآخم گاؤک کو بھیج دی گئی ہے۔ اس سے سے قبل انتخابات سترہ ستمبر کو کرائے جانے کا امکان تھا۔
ان انتخابات میں یونین جماعتوں کی جانب سے انگیلا میرکل ایک مرتبہ پھر چانسلر کے عہدے کی امیدوار ہو ں گی۔ جبکہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔











