باراک اوباما نے بدھ کے روز بہ طور امریکی صدر اپنی آخری پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران ڈیموکریٹ اوباما نے بین الاقوامی موضوعات کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطٰی تنازعے پر خاص طور پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کے بہ قول وہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں وہ زیادہ تر وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کل جمعے کو امریکا کے 45 ویں صدر کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ پچپن سالہ اوباما 2008ء میں امریکی صدر بننے تھے۔












