پولیس اب تک جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک نہ پہنچ سکی جبکہ سی سی ٹی وی وڈیو ملنے کے بعد بھی قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، فی الحال کچھ نہیں بتانا چاہتے تاکہ کیس کی تحقیقات پر اثر نہ پڑے۔

اکوڑہ خٹک میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کو کل مولانا سمیع الحق کے قتل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

امیر جے یو آئی(س) مولانا سمیع الحق کو 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY