مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کےانٹیلی جنس چیف طالبان کےحملےمیں ہلاک ہوگئے۔اس سے قبل طالبان کے دوگروپوں میں خونریز لڑائی ہوئی اور تین درجن کے قریب طالبان جنگجو مارے گئے۔

افغان میڈیاکےمطابق ہرات انٹیلی جنس چیف طالبان کےدودھڑوں ملا ہیبت اللہ اور ملا رسول کےدرمیان لڑائی کی اطلاع پر پہنچ رہےتھے،کہ گھات لگائے ہوئے طالبان کا نشانہ بن گئے،ہرات کے ضلع شندندمیں گذشتہ روز طالبان گروپوں کےدرمیان لڑائی جاری تھی،جس میں 35طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے طالبان میں سے اٹھارہ کا تعلق ملا ہیبت اللہ گروپ سے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY