کیا آپ یقین کریں گے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دو کمروں پر مشتمل ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں ؟ نہیں ناں! مگر یہ حقیقت ہے۔
پہلی اگست کو فوربز کی جانب سے دنیا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں۔
ایلون مسک ایپلیکیشن ایکس (ٹوئٹر) اور الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ہیں جس کی مالیت 241.3 بلین ڈالر ہے، وہ رواں سال جون میں فرانس کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے تھے۔
مصنف والٹر آئزاکسن کی جانب سے ایلون مسک کی سوانح عمری لکھی گئی ہے جو کہ آئندہ ماہ 12 ستمبر کو ایمیزون پر ریلیز ہوگی۔
الٹر آئزاکسن نے ایلون مسک سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہیں جو اُنہوں نے 2020ء میں واپس خریدا تھا، یہ دو بیڈ روم والا مکان بوکا چیکا، ٹیکساس میں واقع ہے۔
الٹر آئزاکسن کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے راکٹ، الیکٹرک کاریں، اپنے دیگر منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور اِن کی تعمیل کے لیے اپنے تقریباً تمام مکانات بیچ دیئے ہیں اور ٹیکساس میں ایک چھوٹا سا گھر خریدا ہے۔












