اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسین کے استعمال کے لیے اساتذہ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف کی سربراہ ہینریتا فور کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 نے پوری دنیا میں بچوں کی تعلیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس کو بحال کرنے کے لیے اساتذہ کو ویکسین دینا نہایت اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صف اول کے طبی عملے اور ہائی رسک افراد کے بعد کووڈ-19 کی ویکسین دینے کے لیے اساتذہ کو ترجیح دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین اساتذہ کو وائرس سےبچائے گی اور انہیں براہ راست پڑھانے کی اجازت مل جائے گی اور اس کے نتیجے میں اسکول بھی کھل جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY