دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 15 ہزار کے قریب افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 76 لاکھ 829 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 85 ہزار 811 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 597 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ 72 ہزار 421 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 911 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 826 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 99 ہزار 158 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 140 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 63 لاکھ 24 ہزار 757 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 مریض سامنے آ چکے ہیں۔












