پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا جو پاکستان نے آخری اوور میں پورا کر لیا رضوان نے چھ چھکے لگا کر ۸۹ سکور کیا اور جیت کی ہٹ افتخار نے لگائی

مین آف دی میچ رضوان کو قرار دیا گیا

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز محمد رضوان اور حیدر علی نے 6 باونڈری شاٹس کھیلیں تاہم 40 کے مجموعی سکور پر حیدر علی کگلجین کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ آئے تو پچھلے میچ کی طرح اچھی اننگز کھیلیں، انہوں نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 13، فہیم اشرف نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان صفر پر آوٹ ہوئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا تاہم گپٹل نے 19 سکور ہی بنائے تھے کہ حارث روف کی بال پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ ان کے بعد کین ولیم سن آئےجو صرف 1 رن بنا کر چلتے بنے۔ ٹم سیفرٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور فہیم اشرف کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 63 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، گلین فلپس 31 اور مارٹن گپٹل 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY