سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ اُنہیں وزیراعظم نے ذاتی طور پر عالمی ادارہ صحت سے بلایا تھا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے آرٹس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت چھوڑنے کے بعد امکان تھا کہ ملک سے باہر چلاجاتا۔ لیکن پاکستان میں مسائل دیکھے تو بیرون ملک جانے کا حوصلہ ختم ہوگیا۔

ظفر مرزا نے کہا کہ مارچ میں وزیراعظم کو پابندیاں سخت کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو پاکستان میں لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY