آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کا حادثہ، چار جوان شہید

0
782

آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار جوان شہید جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے یہ انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پاک فوج کی گاڑی لسوا کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری۔ گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا۔ زخمیوں کو قریبی مقام پر ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY