ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

0
920

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا ہے۔

رابرٹ ایف کینیڈی امریکا کے صدر بننے کی دوڑ میں شامل تھے اور وہ آخری لمحات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ رابرٹ ایف کینیڈی نے ری پبلکن رہنما کی ریلیوں سے بھی خطاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ طور پر حلف برداری کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وہ وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع سمیت کئی اہم عہدوں پر نامزدگیاں کر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعرات کو ریاست فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں امریکہ فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ گالا میں شرکت کی جہاں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں اُن شخصیات نے بھی شرکت کی جنہیں نو منتخب صدر نے حال ہی میں کئی اہم عہدوں پر نامزد کیا تھا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ان کی کابینہ میں محکمۂ صحت اینڈ ہیومن سروسز کے سربراہ ہوں گے۔

ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل ٹوڈ بلینچ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور جان سور کو سولسٹر جنرل نامزد کیا ہے۔

ٹرمپ نے مارا لاگو میں منعقدہ تقریب میں اعلان کیا کہ وہ ڈوگ برگم کی بطور وزیرِ داخلہ نامزدگی کا اعلان جمعے کو کریں گے۔ ڈوگ برگم ریاست نارتھ ڈکوٹا کے گورنر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY