ہزارہ برادری سے یک جہتی کے لیئے کراچی لاہور اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں جو دھرنے ہو رہے تھے وہ کوئٹہ میں سمجھوتے کے بعد ختم کر دیئے گئے ہیں
وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت پوری پاکستانی قوم سانحہ مچھ پر غمزدہ ہے، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
سانحہ مچھ کیخلاف دھرنوں کے باعث پی آئی اے سمیت غیر ملکی ائیر لائنز کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔
ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹ جانے میں مشکلات سے پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ غیر ملکی ایئر لائنز کی کراچی سے بینکاک، دبئی، شارجہ، دمام، کویت اور کولمبو کی 21 دو طرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔












