ایک نظم نے سنگاپور کی ننھی شاعرہ کو برطانوی شاہی محل پہنچادیا، جہاں ڈچز آف کورن وال کمیلا پارکر نےانہیں اعزاز سے نوازا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذہین اور باصلاحیت جینن شم نے دولت مشترکہ کا بین الاقوامی مضمون نگاری کا مقابلہ جیت لیا۔ جنین کی غیرمعمولی اور پراثر نظم نے سب کو اتنا متاثر کیا کہ وہ برطانوی شاہی محل کی مہمان بن گئیں۔
سنگاپورین ننھی شاعرہ کو ایک نظم نےشاہی محل پہنچادیا
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہتیرہ سالہ جنین کی نظم میں افغان لڑکیوں کی علم کے لیےجدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ ہونہار طالبہ اپنے الفاظ کی طاقت سے رویوں میں تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔ جنین کا کہنا ہے کہ انہیں ملالہ یوسف زئی کے الفاظ ’ایک بچہ، ایک استاد، ایک کتاب اور ایک قلم میں دنیا بدلنے کی طاقت ہے‘ نے بہت متاثر کیا۔
جس کے بعد انہوں نے یہ نظم لکھی اور اس پر انہیں ڈچز آف کورن وال کمیلا پارکر نے اعزاز سے نوازا۔












