مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ملک میں ہفتہ چودہ اپریل سے پہلے سے نافذ شدہ ہنگامی حالت یا ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

گزشتہ برس اپریل سے مصر میں نافذ ایمرجنسی میں یہ توسیع چوتھی مرتبہ کی گئی ہے۔ ہنگامی حالت کا نفاذ اُس وقت کیا گیا تھا جب جہادی تنظیم داعش کے حامی گروپ نے دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم پینتالیس افراد ہلاک کر دیے تھے۔

دوسری جانب جزیرہ نما سینائی کے بعض علاقوں میں رات کے وقت میں کرفیو لگانے کی مدت بھی بڑھا دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY