پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے، جو پلان کیا تھا اس کے مطابق بولنگ نہیں ہوسکی تھی، بولرز کو اے، بی، سی سارے پلان دیے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ اب تک ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہمیں تینوں ڈپارٹمنٹس میں بہتر کرنا ہوگا۔

عمر گل نے کہا کہ وقفے وقفے سے کچھ بہتر ہوتا، مگر فنش اچھا نہیں کر پا رہے ہیں، فیلڈنگ میں ہم بہتر کرسکتے تھے، ہم کم بیک کرسکتے ہی، ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، اب بھی موقع ہے ہم واپس آسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY