کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ کراچی،لاہور، حیدرآباد،سکھر،راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور جڑانوالہ میں موبائل سروس بحال کردی گئی ہے۔

محرم الحرام کےجلسے و جلوس کی سیکورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی جو8سے 10 محرم کے دوران صبح سے رات تک متاثر رہی۔

یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کی بناء پر کراچی، راولپنڈی، سکھر، حیدر آباد، پشاور اور ڈيرہ اسماعیل خان سمیت مختلف شہروں میں کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY