سورہ النور کی آیت 61کی شان ِ نزول کی وجوہات میں مفسرین نے کئی وجوہات بتائی ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ جہاد سے استثنیٰ کے بارے میں ہے جن کی تفصیل شروع میں بیان ہوئی ہے کہ کون کون جہاد سے مستثنیٰ ہں؟کچھ نے کہا کہ حضور ﷺ جب جہاد کے لئیے تشریف لے جاتے تھے توتوشہ خانے کی چابیاں اپنے دوستوں کو دے جاتے تھے مگر وہ لوگ تکلف میں خود اس میں سے کچھ نہیں کھاتے تھےجبکہ اوروں کو کھلاتے رہتےتھے۔ میرا خیا ل یہ ہے کہ دراصل یہ سب کے لئیے ہے۔جیسا کہ اس آیت کی تفسیرپڑھنے سے واضح ہوتا ہے جو کہ ہم آگے پیش کرنے جارہے ہیں جن میں توہمات کارد بھی ہے اوررسم رواج کا رد بھی ہے زمانہ جاہلیہ میں ان لوگوں میں جورواج موجود تھے ان سب کا رد بھی ہے۔آگے ہم اس ا ٓیت کا اردو ترجمہ پیش کر رہے ہیں؟بسم اللہ الر حمٰن الرحیم o اندھے پرلنگڑے پربیمار پر اور خود تم پرمطلقاًکوئی حرج نہیں جو تم اپنے گھروں سے کھالو,اپنی ماؤں کے گھروںسے کھالو, اپنے باپوں کے گھروںسے کھالو, یا اپنی بہنوں کے گھروں, اپنے بھا ئیوں کے گھروں سے،یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے, اپنی پھوپھیو ں کے گھروں سے, یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے, یا اپنی خالاؤ کے گھروں سے یا ان گھروں سے جنکی کنجیوں کے تم مالک ہو(ط)یا دوستوں کے گھروں سے کھالو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں۔اکیلے کھاؤ یا سب ملکر کھاؤ۔ پس جب گھروں میں جانے لگو تو اپنے والوں کو سلام کرلیاکرودعا خیر ہے جو بابر کت ہے اور پاکیزہ ہے اللہ کی طرف سے نازل شدہ ، یونہی اللہ تعالیٰ کھول کھول کر اپنے احکامات بیان فرمارہا ہے تاکہ تم سمجھ لو o
اس آیت کے شروع میں جوحرج نہ ہونے کا ذکر ہے اس کے بابت حضرت عطا اللہ ؒ وغیرہ کے مطابق ان کا ذکر ہے جن کا جہاد سے مستثنیٰ ہونا ثابت ہے۔جبکہ حضرت سدی ؒ کاقول ہے کہ انسان پہلے جب اپنے بہن کے گھر جاتا تھاتو اگر گھر میں کوئی مرد نہ ہوتا تو رواج تھا کہ مہمان کھانا نہیں کھاتا تھا کہ مرد تو ہے نہیں نہ اس کی اجازت ہے؟ تو میں کیسے کھاؤں؟تو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اس کے کھانے کی رخصت عطافرمائی ہے اور ان کو خود بھی کھانے کی اجازت عطا فر مائی جنہیں میزبانی کے فرائض ادا کرنے تھے جو کہ لازمی تھا۔بیٹوں کا یہاں پر آیت کے الفاظ میں کہں ذکر موجود نہیں ہے مگر مفسرین کے یہاں وہ اس پراس فیصلےسے سند لائے ہیں جو کہ حضورﷺ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ کافیصلہ صادر فرما چکے ہیں! جبکہ بیٹا شکایت لیکر آیا تھا اپنے والد کی “ تو حضور ﷺ نے فیصلہ دیا تھا تم اپنے باپ کا ہاتھ نہ روکنا کہ وہ تیری ہر چیز کا مالک ہے کیونکہ وہ تیرا بھی مالک ہے؟امام احمد ؒ اور امام ابو حنیفہؒ کا خیال یہ ہے کہ اس سے مراد کہ تم جن کی چابیوں کے مالک ہو وہ وہ لوگ ہیں یعنی غلام اور منتظم وغیرہ۔جس کو حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کے اس قول سے مزید تقویت ملتی ہے“ کہ جب حضورﷺ جہاد پر تشریف لے جاتے تھے تو کچھ لوگوں کو چابیاں دے جاتے تھے کہ جس چیز کی ضرورت ہو تو لے لینا مگر وہ تکلف میں خود اس میں سے کچھ استعمال نہیں کرتے تھے جبکہ اوروں کو کھلاتے رہتے تھے۔ اور یہاں گہرے دوست کو بھی اجازت دیدی جن کا شوہر کی موجودگی میں آنا جانا رہتا ہےاور اسی سے فقہا نے یہ سند لی کہ شوہر کےانتقال کے بعدعدت کے دوران وہ دوست گھر آسکتے ہیں جو شوہر کی زندگی میں آیا کرتےتھے؟ اس آیت نے وہ تمام چیزیں واضح کردی ہیں؟ جن ن پرآج کے دور میں اس آیت اطلاق خاص طور سے فرج سے کھانا نکال کرکھانے کے آداب کے طور پر ہم سب کے لیئے مشعل راہ ہں۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کر نے کی توفیق عطا فرما ئے۔ (آمین)
سورہ النور کی آیات 61 کی شان ِ نزول کی وجوہات میں مفسرین نے کئی وجوہات بتائی ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ جہاد سے استثنیٰ کے بارے میں ہے جن کی تفصیل شروع میں بیان ہوئی ہے کہ کون کون جہاد سے مستثنیٰ ہے؟کچھ نے کہا کہ حضور ﷺ جب جہاد کے لئیے تشریف لے جاتے تھے توتوشہ خانے کی چابیاں اپنے دوستوں کو دے جاتے تھے مگر وہ لوگ تکلف میں خود اس میں سے کچھ نہیں کھاتے تھےجبکہ اوروں کو کھلاتے رہتے تھے۔ میرا خیا ل یہ ہے کہ دراصل یہ سب کے لئیے ہے۔جیسا کہ اس آیت کی تفسیرپڑھنے سے واضح ہوتا ہے جو کہ ہم آگے پیش کرنے جارہے ہیں جن میں توہمات کارد بھی ہے اوررسم رواج کا رد بھی ہے زمانہ جاہلیہ میں ان لوگوں میں جورواج موجود تھے اور اس آیت کی وضاحت بھی ہے کہ مومنن مال نا جائز طریقہ سے نہ کھائے؟آگے ہم اس آیت کا اردو ترجمہ پیش کر رہے ہیں؟بسم اللہ الر حمٰن الرحیم o اندھے پرلنگڑے پربیمار پر اور خود تم پرمطلقاًکوئی حرج نہیں جو تم اپنے گھروں سے کھالو,اپنی ماؤں کے گھروں کھالو, اپنے باپوں کے گھروں کھالو, یا اپنی بہنوں کے گھروں, اپنے بھا ئیوں کے گھروں سے،یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے, اپنی پھوپھیو ں کے گھروں سے, یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے, یا اپنی خالاؤ کے گھروں سے یا ان گھروں سے جنکی کنجیوں کے تم مالک ہو(ط)یا دوستوں کے گھروں سے کھالو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں۔اکیلے کھاؤ یا سب ملکر کھاؤ۔ پس جب گھروں میں جانے لگو تو اپنے والوں کو سلام کرلیاکرودعا خیر ہے جو بابر کت ہے اور پاکیزہ ہے اللہ کی طرف سے نازل شدہ یونہی اللہ تعالیٰ کھول کھول کر اپنے احکامات بیان فرمارہا ہے تاکہ تم سمجھ لو o
اس آیت میں جوحرج نہ ہونے کا ذکر ہے اس کے بابت حضرت عطا اللہ ؒ وغیرہ کے مطابق ان کا ذکر ہے جن کا جہاد سے مستثنیٰ ہونا ثابت ہے۔جبکہ حضرت سدی ؒ کاقول ہے کہ انسان پہلے جب اپنے بہن کے گھر جاتا تھاتو اگر گھر میں کوئی مرد نہ ہوتا تو رواج تھا کہ مہمان کھانا نہیں کھاتا تھا کہ مرد تو ہے نہیں نہ اس کی اجازت ہے؟ تو میں کیسے کھاؤں؟تو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اس کے کھانے کی رخصت عطافرمائی ہے اور ان کو خود بھی کھانے کی اجازت عطا فر مائی جنہیں میزبانی کے فرائض ادا کرنے تھے جو کہ لازمی تھا۔بیٹوں کا یہاں پر آیت کے الفاظ میں ذکر موجود نہیں ہے مگر مفسرین کے یہاں وہ اس پراس سے سند لائے ہیں کہ حضورﷺ اس سلسلہ میں ایک مقدمے میں فیصلہ صادر فرما چکے ہیں! جبکہ ایک بیٹا شکایت لیکر آیا تھا اپنے والد کی “ تو حضور ﷺ نے فیصلہ دیا اپنے باپ کا ہاتھ نہ روکنا کہ وہ تیری ہر چیز کا مالک ہے کیونکہ وہ تیرا بھی مالک ہے۔امام احمد ؒ اور امام ابو حنیفہؒ کا خیال یہ ہے کہ اس سے مراد کہ تم جن کی چابیوں کے مالک ہو جو لوگ ہیں وہ غلام اور منتظم وغیرہہیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کا قول ہے کہ جب حضورﷺ جہاد پر جاتے تھے تو ان لوگوں کو چابی دے جاتے تھے کہ جس چیز کی ضرورت ہو تو لے لینا مگر وہ تکلف میں خود اس میں سے استعمال نہیں کرتے تھے جبکہ اوروں کو کھلاتے رہتے تھے۔ اور یہاں گہرے دوست کو بھی اجازت دیدی جن کا شوہر کی موجودگی میں آنا جانا تھااور اس سے فقہا نے یہ سند لی کہ شوہر کےانتقال کے بعدعدت کے دوران وہ دوست گھر آسکتے ہیں جو شوہر کی زندگی میں آتے تھے؟ غرضیہکہ اس آیت نے وہ تمام چیزیں واضح کردیں کردی ہیں؟ آج کے دور میں اس آیت کااطلاق خاص طور سے فرج پر(refrigators)ہوتا ہے کہ کون کون استعمال کر سکتا ہے۔ اوپر جن رشتوں کی تفصیل دی گئی ہے وہ اس میں سے تصرف کرنے کےمجاز ان کی عدم موجودگی میں بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اس آیت کے نزول کے بعد کہ کوئی مومن کا مال بغیر اجازت اپنے تصرف میں نہ لائے صحابہ کرام (رض) نے اس آیت کا نفاذ اس کے تمام پہلوؤں پر کرلیا تھا؟ اس آیت میں اس کی وضاحت بھی ہوگئی؟پھر فرمایا جدا جدا کھانے اور ساتھ کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حالانکہ ساتھ بیٹھ کر کھانا افضل ہے۔ کہ ایک صحابی(رض) یہ شکایت لے کر آئے کہ ہمارے یہاں کھانے میں بر کت نہیں ہے حضورﷺ نے فرمایا تم الگ لگ کھانا کھاتے ہوگے اس لیئے برکت نہیں؟ ہے دو الگ الگ احادیث کے مطابق اگربسم اللہ پڑھ کر اور ساتھ بیٹھ کر کھاناکھا ؤ تو برکت سے نوازے جاؤگے۔ بہت سے لوگ مریضوں کے ساتھے یا دوسری کئی وجو ہات کی بنا پرکھانا بعض لوگوں کے ساتھ کھانا کھانے میں عارسمجھتے تھے بعض مفسرین کے نزدیک اسمیں اس کا بھی رد آگیا ہے۔ سلام کے سلسلہ میں حضرت جابر (رض) نے فرما یا کہ یہ میرا آزمودہ ہے گھر میں جاتے وقت ان الفاظ میں سلام کریں جو کہ اللہ نے سکھائے ہیں تو اس میں بڑی برکت ہے۔دوسری طرف ایک روایت یہ بھی ہے کہ زمانہ جاہلیہ میں بنو کنعانہ کے لوگ ساتھ کھاناکھانے کا اتنا سخت اہتمام کر تے تھے کہ وہ گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر ڈھونڈتے پھر تے کہ ساتھ کھانے والا کوئی مل جا ئے تو کھانا کھائیں؟ چونکہ اسلام آسانیوں کا مذہب ہے اور ہمیشہ آسانیوں کو حضورﷺ خود بھی ترجیح دیتے تھے اور اپنے ماننے والوں کوبھی یہ ہی ہدایت فرما تے کے آسانیاں پیدا کرومشکلات نہیں! یہاں تک کہ بڑی سورتیں نماز میں پڑھنے سے امام کو منع فرماتے تھے۔ ایک صحابی(رض) سے فر مایا کیا تم بڑی بڑی سورتیں پڑھ کر لوگوں کواسلام سے بھگانا چاہتے ہو۔ حالانکہ تمہارے پیچھے جو لوگ کھڑے ہیں ان میں ضعیف بھی ہیں۔بچے والی خواتین بھی ہیں ان کا خیال رکھا کرو؟پھر تعلیم ہوا کہ مجاہد ؒ فرماتے ہیں جب مسجد میں جاؤوہا ں کو ئی بھی نہ ہو تو (ان الفاظ میں سلام کیا کرو کہ اسلام علیکم یا نبی اللہﷺ) جب اپنے گھر میں جاؤ جہاں اس وقت کوئی نہ ہوتو بھی سلام کرواس میں برکت ہے۔ اور اگر خالی گھر میں جاؤ تو وہاں بھی ان الفاظ میں سلام کیا کرو (اسلام علینا وعلیٰ عباد لاللہ الصالحین) ایسے وقتوں میں تمہارے سلام کا جواب اللہ کے فرشتے دیتے ہیں۔حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ یہ پانچ باتیں یاد رکھو(۱) کامل وضو کرو تمہاری عمر بڑھے گی(۲)جو میراﷺ امتی ملے سلام کرو نیکیاں بڑھیں گی(۳)گھر میں سلام کر کے جایا کرو گھر کی خیریت بڑھے گی(۴)ضحٰی کی نماز پڑھاکرو،تم سے پہلے لوگ جو اللہ والے بن گئے تھے ان کا یہ ہی طریقہ تھا(۵) اے انس ؓ چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کی عزت اور توقیرکیاکرو قیامت کے دن میرے ساتھی ہوگے ً۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ ان سب باتوں پر عمل کر نے ہمیں تو فیق عطا فر مائے (آمین)













