پاکستان روس سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم کا پیوٹن کو جوابی خط

0
652

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پیوٹن کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

خط کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لےکر چلنا چاہےگا۔

خیال رہے کہ روسی صدر نے گزشتہ ہفتے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY