گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں اسپیشل سکیورٹی سے متعلق پشاور میں اجلاس ہوا جس میں صوبےکی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔
گورنرکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائےگا، سکیورٹی اداروں کی استعداد کار سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائےگی، خیبرپختونخوا کے عوام سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے حوالے سے صدارتی اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی عوام صدارتی اعلامیے کا اس امید کے ساتھ خیر مقدم کرتی ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبے کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید فتنۃ الخوارج کے ساتھ نہیں رہ سکتے، کے پی کی عوام اپنے اداروں کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، کے پی کی عوام یہ بی چاہتی ہے کہ ہمارے وفاق اور دوسرے صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہوں اور ہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا صوبے کی عوام پرامن ہیں جو کبھی بھی دہشتگردوں کو سپورٹ نہیں کرتی اور کبھی بھی منفی اقدام کی طرف نہیں جاتی، آخر میں کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔













