الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا

0
63

چیئرمین پی ٹی آئی نے بلوچستان کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے مناطر کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا، اب عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں گزشتہ روز نوشکی میں ہونے والے این اے دو سو ساٹھ کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے مناظر شامل ہیں۔
اس موقع پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا،لہذا عوام کو اب الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا ، بلوچستان کے عوام دوہزار تیرہ سے دھاندلی ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن الکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔

واضح رہے کہ این اے 260 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کی شکایات چیف الیکشن کمشنر بلوچستان کو دی تھی مگر انہوں نے اس کو مسترد کرتے ہوئے شفاف انتخابات کا بیان دیا تھا جس کے خلاف پی پی پی نے گزشتہ روز مظاہرہ بھی کیا تھا، مظاہرے کرنے پر پی پی پی کے 10 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY