کورونا ویکسین سے کوئی بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر ندیم

0
706

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کے خلاف ویکسین سے کوئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا، ویکسین لگنے کے بعد بعض لوگوں کو ایک سے دو روز بخار آ سکتا ہے۔

ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ سرخ دانے، آنکھ اور ناک سے پانی بہنا اور درد بھی ہوسکتا ہے، جن افراد میں اینٹی باڈیز بنی ہوئی ہیں انہیں ویکسین کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے مزید چھپن افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 1384 نئے مریض سامنے آئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY