برطانیہ میں سائنس دان ایک ایسی عالمگیر ویکسین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کرونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہو۔ کامیاب تجربے کے بعد ایسی ویکسین اب سے ایک سال کے بعد استعمال کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔

اخبار ‘دی ٹیلی گراف’ کے مطابق نوٹنگھم یونیورسٹی میں مصروف عمل سائنس دان ایسی ویکسین تیار کرنا چاہتے ہیں جو کرونا وائرس کے بیرونی نوکیلے حصے کی بجائے اس کے اندر کے درمیانی حصے کو ٹارگٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اب تک کی بنائے جانے والی ویکسینز وائرس کے نوکیلے پروٹین کے حصوں کو ناکارہ کرتی ہیں۔

ایسی ویکسین بنانے سے جو وائرس کے اندرونی مرکزی حصے کو ٹارگٹ کرے موجودہ ویکسینز کو بدلتی ہوئی اقسام سے نمٹنے کے لیے انہیں بار بار بہتر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY