سطح سمندرسے9 ہزار2 سوفٹ بلندی پرواقع سوات کےسیاحتی مقام مالم جبہ میں آج سے 3 روزہ اسنو فیسٹول شروع ہو رہا ہے۔
مالم جبہ میں منعقدہونےوالے اسنو فیسٹول میں شرکت کیلئے ملک بھر سے سیاح پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، فیسٹول میں سکینگ ،اسنو بوٹنگ،اسنو ٹیوبنگ اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔
مالم جبہ کے سکی ریزارٹ پر بچوں کیلئے پلے لینڈ بھی بنایا گیا ہے، اسنو فیسٹول اتوار تک جاری رہےگا جس میں غیر ملکی مہمان بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات بھی سخت رکھے گئے ہیں۔













