ڈونلڈ ٹرمپ سات ممالک سے امیگریشن پر کڑی شرائط بھی لاگو کریں گے

0
796

آئندہ چند روز میں نئے امریکی صدر امیگریشن اور سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے قومی سلامتی کے حوالے ایک ’اہم دن‘ کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں امریکہ اور میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے حوالے سے اعلان بھی شامل ہے

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ’کل قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم دن ہے۔ دیگر موضوعات سمیت، ہم وہ دیوار بنائیں گے!‘
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں ان کا ایک اہم انتخابی نعرہ میکسیکو کی سرحد پر 2000 میل طویل دیوار تعمیر کرنا تھا۔
اس کے علاوہ ایسے اقدامات بھی متوقع ہیں جن کی وجہ سے مختلف شہروں کے حکام غیرقانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے وفاقی حکام کے ساتھ تعاون کرنے پر مجبور ہو جائیں۔
توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سات ممالک سے امیگریشن پر کڑی شرائط بھی لاگو کریں گے۔ ان ممالک میں شام، یمن، اور عراق بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ ممالک سے تارکینِ وطن کی آمد کو بھی اس وقت روکا یا کم کیا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY