حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر برطانیہ سے تشویش کا اظہار کردیا۔
وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولا جائے، تحقیقات کے دوران برطانیہ میں جو شواہد ملے وہ بھی شیئر کیے جائیں، برطانیہ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس 3 مہینے پہلے ختم کیا گیا تھا ۔
اس حوالے سے پاکستانی وزارت داخلہ نے برطانوی محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں برطانوی حکومت سے پاکستان کے شواہد کی روشنی میں فیصلے پر نظرثانی اور مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ بانی قائد ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کے دوران برطانیہ میں جو شواہد ملے، وہ پاکستان کے ساتھ بھی شیئر کیے جائیںاور یہ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں مقدمات میں مزید پیشرفت ہو سکے ۔
برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تقریباً 4 سال تک ایم کیو ایم کے بانی قائد کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کیں مگر اکتوبر 2016ءمیں یہ کیس ختم کردیا گیا












