پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو کو174رنز کا ہد دیدیا۔
پی ایس ایل سیزن 8 کا چوتھا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جارہا ہے، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ حیدرعلی 59، شرجیل خان 34 اور شعیب ملک 18 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جیمز ونس 4، میتھیو ویڈ 18 اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
عرفان خان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جیمز فولر 12 اور اینڈریو ٹائے ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، ٹام کرن اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف ایک شکار کرسکے۔
اب تک ایونٹ میں کراچی کنگز ایک میچ کھیلی ہے جس میں وہ پشاور زلمی کے مدمقابل آئی تھی، میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رن سے شکست ہوئی تھی۔












