فادر فرانسیس کی 37 برس کی کہانت کی شکرگزاری۔ثمینہ گل

0
1208

فادر فرانسیس کی 37 برس کی کہانت کی شکر گزاری 8 جولائی 2025کو فلاڈلفیا کے ایک کلیسا میں منعقد کی گئی
پروگرام کا پہلا حصہ پاک ماس کا تھا
پھر عزت مآب فادر تنویر نے کیک کاٹنے کی رسم اداکی
اس تقریب میں فارد صاحبان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
فادر خالد رشید عاصی چیرمین آف کاتھولک ادبیات اور ویکر جنرل عزت ماآب فادر عابد تنویر نے فادر تنویر کو انکی خدمات کو سراہتےہو شیلڈ پیش کی

فادر فرانسس تنویر کا تعارف

آج میں جس شخص کو متعارف کروانے جا رہی ہوں میرا خیال ہے کہ بہت کم لوگ ان کو اس طرح جانتے ہوں گے جیسا میں بیان کروں گی ان کا تعارف کچھ یوں ہے
نام ہے – ریورنڈ فادر فرانسیس تنویر
والد کا نام – ڈاکٹر برکت مورس
دادا کا نام – بھاگ جوزف (ہپوگڑیا) سیالکوٹی
تاریخ پیدائش- 10 جنوری 1959
پرا
ئمری تعلیم – سینٹ پیٹر سکول شیخوپورہ
میٹرک تعلیم – سینٹ جوزف ہائی سکول کھوکھر کے گوجرانولہ
انٹرمیڈیٹ – گورنمنٹ کالج شیخوپورہ
سیمنری میں داخلہ – 1978
کاہنانہ تقرر – 8 جولائی 1988
مختلف چرچز میں خدمات – 12 سال

18 جنوری 2000 کو کاہنانہ خدمت کے لئیے امریکہ چلے گئے اور ابھی تک وہاں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
مشغلے – ادب ، شاعری اور وراثت میں ملی موسیقی
پہلا شعر نہم کلاس میں لکھا جو وہ اکثر ایک پہلے قدم کے طور پر سناتے ہیں

کہتے ہیں محبت جسے دنیا کو دکھا دو
جینے کا زمانے کو نیا ڈھنگ سکھا دو
پہلی گیتوں کی کتاب جس کو پاکستان اور بھارت کے مسیحیوں نے بے حد پذیرائی بخشی ، بربط اور خوشبو
اس کا ایک مشہور گیت جو بہت مشہور ہوا اور مہناز بیگم نے گا کر خوبصورت بنا دیا
تیرا کلام زمانے میں اے خداوندا
اثر دکھا کے رہا جس بھی روپ میں آیا
المشہور کتابیں
بربط اور خوشبو
بربط اور چاند – ( پاک ہفتہ کے گیت)
بخور کا دھواں – (عبادت کے گیت)
مدح خوانی – (لطوریائ عبادتی گیت)
زندگی سے زندگی-( جنازے اور میموریل سروس کے گیت )
شاعری کی کتابیں ،
بے رنگ موسم
تتلی پھول اور ہوائی (بچوں کی نظمیں)
زمین پر دستک
آدھی بارش
نوحہ ( ایک طویل نظم)
خوشبو کا پیرہن
شہر کی آنکھ
7 صلیبی کلمات
صلیبی راستے کے 14 مقام
چرخے دی کوک

فادر جی تفصیل پڑھ کر ضرور آپ کے دل میں خیال آیا ہو گا کہ ان کا مریاخیل سے کیا تعلق ہے جب یہ تعلیم دوسرے شہروں میں حاصل کرتے رہے پیدا بھی اپنی نانی اماں کے گھر ہوئے وغیرہ وغیرہ
تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ ایک مریاخیل کی زمین سے اگا ہوا ایک پھول ہے جو دنیا کے گلستان میں اپنی خوشبو پھیلا تھا ہے ۔
بابا بھاگ جوزف ہپوگڑیا ( سیالکوٹی)
یہ رحمت سیالکوٹی کے بھتیجے
سسٹر سلیسٹین کے بھتیجے (وائیلٹ)
اور ریورنڈ بشپ خالد میر صاحب کے کزن ہیں ۔
1949 میں جب مریاخیل آباد ہونے جا رہا تھا تو بابا بھاگ جوزف بھی اپنی بیوی رچل عرف مائی بڈھاں ، 2 لڑکوں اور 3 لڑکیوں کے ساتھ اس ریگستان کو آباد کرنے آئے اور فادر فرانسیس تنویر جو گاؤں میں فرانسیس مورس کے نام سے شناخت رکھتے تھے بابا بھاگ کے سب سے بڑے ڈاکٹر برکت فرانسیس کے بیٹے ہیں ۔ بابا بھاگ کے بچوں کے نام یہ ہیں
ڈاکٹر برکت
رحمت مسیح
بیگم بی بی 11 والے یوسف کی بیوی
سوسن بی بی بابوجاوید مارشل کی امی
اور سسٹر وائیلٹ ( سلیسٹین)
فادر جی کے ابو کیونکہ سرکاری ملازم تھے محکمہ صحت کے تو ڈاکٹر برکت کے نام سے مشہور ہوئے ،
فادر جی کا بچپن مریاخیل کی گلیوں میں ہی گذرا پھر گرمیوں کی چھٹیاں اور کرسمس یہاں گذارتے اور پڑھائی گاؤں سے باہر ہی کرتے رہے ،
1964 میں فادرز کی بنائی ہوئی ایک کالونی جس کا نام گلوریا کالونی اس میں پکی پکی رہائش کر لی ۔
ریورنڈ فادر مختار عالم کے بعد ان کو شاعری اور کتابوں کے مصنف ہونے کا شرف حاصل ہے جو بے حد مقبول ہیں ،خداوند انکو اپنے نام کی سربلندی کے لئے استعمال کرتا رہے اور ان کو اور ان کی فیملی کو ہمیشہ برکت دیتا رہے ، آمین

SHARE

LEAVE A REPLY