افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کشک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں سرحدی فورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک افراد میں ففتھ بریگیڈ بارڈر فورس کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY