قومی اسمبلی نے انتیس بل کثرت رائے سے منظور کرلیے

0
1077

قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کے دوران انتیس بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے ۔ پچیس یونیورسٹیز اور اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کے بل بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں آٹھ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں ۔

قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پرحکومت اوراپوزیشن کے مختلف ارکان کے انتیس بل کثرت رائے سے منظورکرلیے گئے ۔منظور ہونے والے اہم بلوں میں مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دوہزاراکیس ، تحفظ خاندانی زندگی و ازدواج بل دو ہزارتئیس اور پاکستان میں داخلے کے مقامات صحت عامہ بل شامل ہیں ۔

اجلاس کے دوران پچیس نئی یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بلوں کی منظوری بھی دی گئی۔ مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دوہزاراکیس کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کے خلاف اپیل پر چھ ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY