مِس یونیورس کا اعزاز فرانس کی ایرس میٹینیریا کے نام

0
1572

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے 65 ویں مِس یونیورس مقابلے میں کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون کا اعزاز فرانس سے تعلق رکھنے والی ایرس میٹینیریا نے اپنے نام کرلیا۔

24 سالہ ڈینٹسٹ ایرس میٹینیریا کو دنیا بھر سے آئی ہوئی 85 حسین ترین خواتین کے مقابلے میں مس یونیورس کا اعزاز دیا گیا۔

خیال رہے کہ مس یونیورس کا مقابلہ فلپائن میں تیسری مرتبہ منعقد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مس یونیورس ایرس میٹینیریا کا کہنا تھا ‘میں اس اعزاز کو جیت کو حیران ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ میرے نام ہوگیا ہے، مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے’۔

مس یونیورس کی ویب سائٹ کے مطابق ایرس میٹینیریا کا کہنا تھا کہ ‘اگر انہوں نے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا تو وہ دانتوں کی صفائی ستھرائی اور صحت کے حوالے سے کام کریں گی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ مس یونیورس اور اس کا سٹیج ہر لڑکی کے لیے ایک خواب ہے، وہ اس اعزاز کی مدد سے لوگوں سے ملنا چاہتی ہیں اور انہیں سمجھ کر ان کا خیال رکھنا چاہتی ہیں۔

اس مقابلے میں دوسری پوزیشن مس ہیٹی جبکہ تیسری مس کولمبیا نے حاصل کی۔

اس سال کے شو کی میزبانی بھی اسٹیو ہاروے نے کی، واضح رہے کہ گزشتہ سال انہوں نے مس یونیورس کا خطاب ‘غلطی سے’ مِس فلپائن کی جگہ مس کولمبیا کو دے دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY