ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود کوہ پیما بھی کورونا سے متاثر

0
593

دنیاکی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں نارویجئن کوہ پیما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نیپال میں موجود ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں موجود کورونا پازیٹو نارویجئن کوہ پیما ارلینڈ نیس کو بذریعہ ہیلی کاپٹرکھٹمنڈو کے اسپتال پہنچادیاگیا ہے۔

کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ان کا 15اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا جب کہ جمعرات کو ایک اور ٹیسٹ ہوا ہے جو نیگیٹو آگیاہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ بیس کیمپ میں سب کو چیک نہ کیا گیا تو کوروناوائر س دیگر کوہ پیماؤں ،گائیڈز اور ہیلپرزمیں بھی پھیل سکتاہے، اس حوالے سے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔

دوسری جانب نیپالی ماؤنٹیرنگ آفیشل نے کورونا ایکٹیو کیس کی تردید کی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY