اصغر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0
72

راولپنڈی میں نور خان ایئر بیس پر سابق ایئر مارشل ریٹائرڈاصغر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

نمازجنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی کابینہ کےاراکین سمیت مسلح افواج کےسربراہان نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی سربراہ اور بزرگ سیاست دان ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد اصغر خان کی تدفین ایبٹ آباد میں کے آبائی علاقے نواں شہر کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی ۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کی عمر 97 برس تھی ۔ وہ جمعے کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔

ایبٹ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کی آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY