سوئٹزر لینڈ نے بھارت کو کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ممالک کی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔
زیورخ سے خبر ایجنسی کے مطابق بھارت سے سوئٹزر لینڈ آنے والوں کو 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ بھارتی مسافروں پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز یہ اطلاع آئی تھی کہ سوئس حکومت نے بھارت کو کورونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے ہائی رسک ممالک کی فہرست میں ڈالنے پر غور شروع کردیا ہے۔












