این اے 249: پی پی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب

0
575

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

اس بارمسلم لیگ کو پیپلز پارٹی کےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، (ن) لیگ کی 2018 اور 2021 کی ہارمیں 40 ووٹوں کا فرق رہا۔

حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام نتائج آگئے ہیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کالعدم ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125ووٹ لےکر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لےکر چوتھے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اورایم کیوایم پاکستان کےمحمدمرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 میں شہباز شریف معمولی فرق سے فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے، اس انتخاب میں ن لیگ 723 ووٹوں سے ہاری تھی۔ جبکہ اس بار (ن) لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل 683 ووٹوں سے ہار گئے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی، جبکہ اس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوگیا۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تیاریاں نامکمل تھیں اور پولنگ وقت پر شروع نہیں ہوسکی تھی۔

پولنگ اسٹیشنز نمبر 249، 247، 246، 241 میں بیلٹ باکس سیل نہیں کیے جا سکے تھے، جبکہ ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہونے کی وجہ سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کا وقت پر نہ پہنچنا بھی تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY