بھارت کی معروف اداکارہ سونالی باندرے کو کینسر کا مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ جس کے بعد وہ امریکا میں زیر علاج ہیں۔
بالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونالی باندر ے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے۔
حال ہی میں مجھ میں ’ہائی گریڈ کینسر‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے، یہ ہمیں نظرنہیں آتا، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔سونالی باندرے کا کہناتھا کہ مرض سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں، میں پرامید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی۔
سونالی باندرے کی معروف فلموں میں ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘،’ کل ہو نہ ہو‘ شامل ہیں۔













