طیبہ تشددکیس کی سماعت میں نامزد ملزم اور او ایس ڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی گئی

۔طیبہ تشدد کیس کی سماعت بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود کی عدالت میں ہوئی ۔ کیس کے اہم نامزد ملزم اور او ایس ڈی ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کو 10 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود کی طرف سے سوال کیا گیا کہ طیبہ کوعدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے،ابھی تک سپریم کورٹ نے بچی کی کسٹڈی نہیں دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی

SHARE

LEAVE A REPLY