برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 1671 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
محکمہ صحت نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز 34.5 ملین اور دوسری ڈوز 15.3 ملین سے زائد افراد کو لگادی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے سبب اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 538 ہوگئی ہے۔











