سر ہو گیا دو ٹکڑے محمد کے وصی کا۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم

0
1216

اکیس رمضان شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب کی مناسبت سے خصوصی تحریر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ اور اہل تشیع کے پہلے امام علی بن ابی طالب پر خارجی ابن ملجم نے 26 جنوری 661ء بمطابق 19 رمضان، 40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود تلوار کے ذریعہ نماز کے دوران میں قاتلانہ حملہ کیا۔ اس حملہ کی وجہ سے علی زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے لیکن زخم گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہو سکے اور 21 رمضان 40ھ کو وفات پائی۔ آپ تیسرے خلیفہ تھے جن کو خلافت کے دوران میں قتل کیا گیا، آپ سے پہلے عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان کو قتل کیا جا چکا تھا۔

علی بن ابی طالب 656ء میں قتل عثمان کے بعد خلیفہ بنے تھے۔ تاہم انھیں معاویہ بن ابو سفیان اور دیگر افراد کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اور نتیجتاً اسلام میں پہلی خانہ جنگی ہوئی۔ اسے پہلا فتنہ بھی کہا جاتا ہے، اس کے بعد اسلامی خلافت دو حصوں میں بٹ گئی اور یوں خلافت راشدہ کے ساتھ خلافت امویہ کا آغاز ہوا۔

عبد الرحمن بن ملجم مرادی، نے مکہ میں دوسرے دو خارجی برک ابن عبد اللہ اور عمرو بن بکر تمیمی سے ملاقات کی۔ ان لوگوں نے تین بڑی اسلامی شخصیتوں علی بن ابی طالب، معاویہ بن ابی سفیان اور گورنر مصر عمرو بن عاص کو مسلمانوں کے موجودہ حالات کا ذمہ دار قرار دیا اور اپنے وقت کی “ناپسندیدہ صورت حال” کو حل کرنے کے لیے، ان تین شخصیات کو قتل کرنے اور اپنے اصحاب نہروان کے قتل کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ دراصل ابن ملجم کا علی بن ابی طالب کو قتل کرنے کا محرک نہروان کی وہ خاتون بنی جس سے اسے محبت تھی، اس عورت کا باپ اور بھائی جنگ نہروان میں مارے گئے تھے۔ اس خاتون نے اس شرط پر شادی کی ہامی بھری کہ ابن ملجم علی بن ابی طالب کو قتل کر دے۔ چنانچہ کوفہ کی مسجد میں ابن ملجم نے علی پر حملہ کیا، جس سے وہ شہید ہو گئے

ایک اندزے کے مطابق مولا علی علیہ السلام کی شان میں 1000 احادیث ملتی ہیں۔۔
چند ایک احادیث فضائل مولا علی علیہ السلام پر پیش ھیں
۔۔۔
حدیث :- 1
“علی (علیہ السلام )کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے”۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)
حدیث نمبر :- 2
“علی( علیہ السلام) کا ذکر عبادت ہے”۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)
حدیث نمبر :- 3
“علی (علیہ السلام) کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسی کو ہارون سے تھی”۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)
حدیث:- 4
یوم خیبر ، “کل علم اس کو دوں گا جو اللہ،اسکے رسول کا محبوب ترین ہوگا”۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)
حدیث:- 5
“میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علی (علیہ السلام) کی عدالت سب سے بہترین ہے” ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)
حدیث نمبر:- 6
“علی (علیہ السلام )تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے”۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)
حدیث نمبر:- 7
” میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی علیہ السلام) سرور عرب ہے”۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)
حدیث نمبر:- 8
“یوم خندق ضربت علی (علیہ السلام ) ثقلین کی عبادت سے افضل ہے “۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)
حدیث نمبر :- 9
“علی (علیہ السلام) کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں” ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)
حدیث نمبر:- 10
“علی ( علیہ السلام ) مجھ سے ہے اور میں علی (علیہ السلام) سے ہوں”۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)
حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، “خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی (علیہ السلام) کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن ” ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)
حدیث نمبر:- 12
علی (علیہ السلام ) حق کے ساتھ ہے اور حق علی( علیہ السلام ) کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)
حدیث نمبر:- 13
کسی نے آدم کا علم ، نوح کا تقدس ، ابراہیم کی استقامت ، موسی کی طاقت، عیسی کی عبادت دیکھنی ہو تو( علی علیہ السلام )کو دیکھے۔
( کتاب اہل سنت)
حدیث نمبر :- 14
“جس نے علی علیہ السلام کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا” ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)
حدیث نمبر:- 15
“جس نے علی علیہ السلام سے دشمنی کی ، اس نے مجھ سے دشمنی کی”۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)
حدیث نمبر:- 16
“اے علی (علیہ السلام ) ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا”۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)
حدیث نمبر:- 17
“علی (علیہ السلام ) کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو” ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)
حدیث نمبر:-18
“اے علی (علیہ السلام)! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی”، راوی ابوذر غفاری
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)
حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علی( علیہ السلام) کے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
“علی( علیہ السلام ) پرہیز گاروں کا پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہے”۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)
حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علی علیہ السلام اسکا دروازہ ہے۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)
حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، “اے علی (علیہ السلام ) تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو”۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ 223)
حدیث نمبر:- 22
اہل سنت کے مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
اے رسول ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا اور آپ نے ایسا نہ کیا تو یوں سمجھیں کہ رسالت کا کوئی کام نہیں کیا۔۔
(سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوالاکھ صحابہ کرام کے مجمعے میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا :- “جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا۔۔۔

اللہ کے رسول نے خود کو شہر علم اور علی کو اسکا دروازہ قرار دیا۔ اسی لیئے مولا علی نے فرمایا کہ میرے سامنے زمین سے زیادہ آسمانوں کے راستے روشن اور واضع ہیں۔ علم علی ایک دلیل انکا بے نقطہ خطبہ ہے
یہ خطبہ امام علیؑ کی ایک تقریر ہے جس مں آپ نے نقطہ والے حروف کا استعمال کئے بغر ارشاد فرمایا ہے۔ کتاب مناقب مںل امام رضاؑ سے منقول ایک حدیث کے مطابق اس خطبے کا پس منظر یہ ہے کہ ایک دن پغمبر اکرمؐ کے اصحاب کا ایک گروہ گفتگو میں حروف کے کردار پر بحث کر رہے تھے۔ اس گفتگو میں انہوں نے “الف” کو سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف قرار دیا۔ اس وقت امام علیؑ نے بغیر الف اور بغیر نقطہ کے خطبہ ارشاد فرمایا۔یہ خطبہ عربی میں ہے لیکن اسکا اردو ترجمہ بھی بغیر نقطے کے ہوا ہے۔
اسی طرح ایک اور معجزاتی خطبہ بغیر الف کے خطبہ ہے۔ علی بن ابی طالب کا وہ خطبہ جس میں عربی حرف الف کا بالکل استعمال نہیں ہوا
بے الف خطبہ ایک ایسا خطبہ جس کے الفاظ میں عربی مں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف الف بالکل نہں ہے۔
مصباح مںف کفعمی، ہشام بن سائب کلبی سے اور وہ ابو صالح سے نقل کرتا ہے کہ
ایک دن مسجد مںہ کچھ صحابہ کرام تشریف فرما تھے اور اس بات پر بحث ہو رہی تھی کہ کلام عرب میں کون سا حرف ناگزیر ہے۔ غور پر معلوم ہوا، پہلے حرف تہجی الف کے بغیرعربی مں کلام کرنا ممکن نہیں ہے۔ علی بن ابی طالب بھی موجود تھے۔ اچانک بلا تامل اٹھے اور فی البدیہہ، حمد الہی پر انوکھا خطبہ ارشاد فرمایا لوگوں کی عقلیں دنگ رہ گئیں۔

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY