پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی آئندہ 12 ماہ کی مصروفیات پر مشتمل مکمل بین الاقوامی کرکٹ سیزن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک پانچ مینز اور پانچ ویمنز غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دور ہ کریں گی۔

اس دوران قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 7 ٹیسٹ میچز میں سے 2 سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

پاکستان آئندہ 12 ماہ مسلسل بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے گا

SHARE

LEAVE A REPLY