نیوزی لینڈ سانحہ ، نفرتیں مت بڑھائیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

0
865

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں پچاس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،

مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔

اس اور ایسے واقعات کی ہر امن پسند اور ذی شعور مذمت کرتا ہے لیکن سچ یہ ہے اسکی جڑیں بہت گہری ہیں اور انکو کاٹنے کے لیئے دین مذہب سے بلند ہو کر مل کر سب کو کام کرنا ہو گا

یہ زمانہ اس لیئے بے حد خطرناک ہے کہ اب کوئی بھی بات لمحوں میں انٹر نیٹ کے ذریعے پھیل جاتی ہے اس لیئے کسی قسم کے تبصرے میں سخت احتیاط لازم ہے

دوستو سے گزارش ہے دکھ کی اس گھڑی میں مسلم عیسائی دہشت گردی کی بیان بازی کر کے نفرتیں مت بڑھائیں سب کچھ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔
اتنا تعصب اچھا نہیں ہوتا ۔۔ نفرت کے بیج پہلے کم بوئے گئے
ہیں جو اور بو رہے ہیں

میں سڈنی میں لاکمبہ مسجد کے سامنے ہوں ۔ آسٹریلیا کا پی ایم اور پریمیر آنے والے ہیں ہم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ۔اور سینکڑوں غیر مسلم ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔ میڈیا میں جب سے واقعہ ہوا ہے ایک ایک عالمی مغربی راہنما نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور آسٹریلین پی ایم کی آنکھوں میں آنسو ہم نے دیکھے ہیں

دہشت گردی کا رواج آج کا نہیں ہے ۔ جہاں سے بھی چلا وہ چلتا چلا جائے گا مگر یہ ختم نہ ہو گا اگر آپ جیسے لوگ ایسی نفرت بھری پوسٹیں لگاتے رہیں گے ۔

کیا مسلمانوں کے نصیب میں کبھی یکجا ہونا نہیں لکھا ؟

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY